Nov 10, 2019 06:47 pm
views : 256
Location : Different Places
Quetta- Eid MIlad ul nabi (P.B.U.H) Celebration
کوئٹہ،ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس کا انعقاد
ملک بھر کی طرح صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا،عید میلاد النبی کامرکزی جلوس وفا روڈ اسماعیل مسجد سے نکالاجائے گا، شہر میں چھوٹے بڑے 13 جلوس نکالے جائیں گے جومیزان چوک پہنچیں گے۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے دوران قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ،جلوس کے روٹس کی نگرانی کے لئےمختلف حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ شہر میں تھرٹ الرٹ ہونے کے باعث سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ،شہر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے لئےتین ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ پولیس کے ساتھ ایف سی کے جوان بھی سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔
قاری باسط علی قمبرانی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سرکار ﷺ کا جشن ولادت منایا جا رہا ہے کوئٹہ میں ہم جوش و جذبے سے سرکار ﷺ کی آمد کا جشن منا رہے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ علامہ احمد رضا قادری کا کہنا تھا کہ نبی مہرباں ﷺ سے سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی نعمت نہیں ہو سکتی ،اور انکی آمد کی خوشی میں ہم جشن ولادت منا رہے ہیں۔