Nov 10, 2019 08:24 pm
views : 274
Location : Different Places
Karachi- Eid Milad un Nabi being celebrated with religious fervour
کراچی، ملک بھر میں جشن ولادت عقیدت و احترام سے منایا ،فضا درودو سلام سے گونج اٹھی
آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت آج انتہائی عقیدت و احترام سےمنایا گیا، وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا گیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31ت جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
شہر شہر، قریہ قریہ، گلی گلی میلاد کی محفلیں منعقد کی گئیں،مختلف شہروں میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔
گھروں، محلوں اور عمارتوں پر شب بھر چراغاں رہا، سرکار دو عالمﷺ کے یوم ولادت کی خوشی میں صبح سویرے ہی لنگر کی دیگیں جگہ جگہ تیار ہونے لگیں،ملک بھرمیں عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی،مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے جگہ جگہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے ماڈلز بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ۔
عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، جگہ جگہ محافل نعت و میلاد کا انعقاد ہوگا، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر علمائے کرام کی جانب سے خطاب کئے گئے۔
اس موقع پر منعقد ہونے والے جلسوں، جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں، اہم سڑکیں جو مرکزی جلوسوں کی گزرگاہیں ہیں انہیں کنٹینر لگا کر ایک رات قبل ہی ٹریفک اور عام آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا آج کے تاجدار کائنات ﷺ دنیا میں تشریف لائے،آج کا دن عیدوں کی عید ہے ،ہمارے للئے ضروری ہے کہ آخری نبی ﷺ کے دامن سے وابستہ ہوکر احکام الٰہی کی پیروی کریں۔