Nov 11, 2019 09:55 am
views : 280
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange records a remarkable increase of 385 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 385 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 385 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 36361 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے ہی مجموعی طور پر 187 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 160 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔