Nov 11, 2019 09:21 pm
views : 235
Location : Different Places
Karachi- Pakistan Navy ships participate in Int'l Maritime Exercise
div class="field-data" style="display: block;">
کراچی،پاک بحریہ کے جہازوں کی انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسرسائز میں شرکت کی
پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس شمشیر، محافظ اور پی تھی سی نے انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسرسائز آئی ایم ایکس نائنٹین میں شرکت کی۔
ترجمان
پاک بحریہ کے مطابق انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسرسائز آئی ایم ایکس نائنٹین
بحیرہ عرب، خلیج عمان اور خلیج فارس میں منعقد کی گئی، جس میں پچاس سے زائد
ممالک کی افواج نے شرکت کی۔
ایکسرسائز کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی
حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ پاک بحریہ نے ہمیشہ میری ٹائم سکیورٹی
کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے
بتایا کہ ایکسرسائز آئی ایم ایکس نائنٹین کے دوران پی این ایس شمشیر اور
محافظ نے مسقط اور بحرین کا بھی دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیر پر پاکستان کے اُصولی موقف پر بھی بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی۔