کرتار پور راہدری کھلنے پر سکھوں کی خوشی دیدنی
گورد
وارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمدپر خصوصی
عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔ سکھ یاتری کرتار پور راہداری کھلنے پر بہت خوش
دکھائی دے رہے ہیں۔
باباگورونانگ
کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن
ابدال میں دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔بھارت
،امریکا،ہانگ کانگ اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتری خصوصی عبادات میں مصروف
ہیں۔
سیکھ یاتری کرتار پور راہداری کھلنے پر بہت خوش اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
دو
روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کہاسکھ برادی کو بابا گرو نانک کی پانچ سو پچاویں سالگرہ کی
مبارکباد دی تھی۔
افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیرِ اعظم من موہن
سنگھ، بھارتی پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ ارمندر سنگھ، بھارتی سیاستداں، کانگریس
رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، اداکار و سیاستداں سنی دیول اور
ہزاروں سکھ یاتری کرتار پور راہداراری کی افتتاحی تقریب میں موجود ہیں جن
میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ
سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان جیسے لوگ تاریخ رقم کرتے
ہیں، عمران خان آپ کو احساس نہیں کہ سکھ قوم آپ کو کہاں لے جائے گی