Nov 12, 2019 09:49 am
views : 235
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange records increase of 117 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 117 پوائنٹس کا اضافہ جاری
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 117 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 36 ہزار 980 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 202 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 138 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 53 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔