Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 12, 2019 01:15 pm views : 244

Location : New York

New York- Jealous of Wife's Obsession With Hrithik Roshan, US Man Stabs Her to Death, Then Commits Suicide
  • Urdu

نیویارک،بھارتی فلم اسٹار  ریتھک روشن کو پسند کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
http://www.tnnasia.tv

فلمی ستاروں کو پسند کرنا ایک عام سی بات ہے اور اکثر خواتین فلمی ستاروں کو بے حد پسند کرتی ہیں جس کی وجہ سے کچھ خواتین کے شوہر احساس کمتری کا شکار ہوکر حسد میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور ایسا ہی واقعہ پیش آیا نیویارک میں جہاں شوہر نے بھارتی اداکار ریتھک روشن کو پسند کرنے پر اپنی اہلیہ کو ہی قتل کردیا۔27 سالہ امریکی خاتون ڈون دوجوائے بالی وڈ اسٹار ریتھک روشن کی بہت بڑی مداح تھیں اور انہیں ریتھک روشن بے حد پسند تھے لیکن ان کے 33 سالہ شوہر دینیشور بدھیدت کو یہ بات بالکل بھی پسند نہیں تھی۔
مقتولہ کی دوست مالا رامدھانی نے بتایا کہ ڈون  ریتھک روشن کی فلمیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتی تھیں اور ان کے شوہر دینیشور حسد کے مارے چینل ہی تبدیل کردیا کرتے تھے۔
مالا نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ اسٹار ریتھک روشن کی کوئی بھی فلم ریلیز ہوتی تھی تو ڈون اسے فوراً دیکھا کرتی تھیں۔
پولیس کے مطابق قتل سے ایک دن قبل ڈون کے شوہر نے ان کے ساتھ ایک فلم دیکھنے کا وعدہ کیا تھا، کچھ دیر بعد دینیشور نے اپنی اہلیہ کی بہن کو ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا کہ ’میں نے تمھاری بہن کو مار دیا ہے‘۔
پولیس  نے بتایا کہ دینیشور نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو اسی حالت میں چھوڑ کر فلیٹ کی چابی باہر رکھے گلدان میں رکھ کر خود کو بھی قریب میں ہی موجود درخت سے لٹکا کر خودکشی کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 27 سالہ خاتون کو کئی  مرتبہ چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا۔
مقتولہ کی دوست نے بتایا کہ ان کی دوست اکثر شوہر کے تشدد کا ذکر کرتی تھی  اور ایک مرتبہ پولیس نے ڈون پر تشدد کے الزام میں دینیشور کو گرفتار بھی کیا تھا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved