Nov 12, 2019 05:29 pm
views : 253
Location : Different Places
Islamabad- Federal cabinet to discuss seven-point agenda
اسلام آباد،وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،7 نکاتی ایجنڈے پر غور
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جن میں جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ اور ملکی اور سیاسی صورت حال بھی شامل ہیں۔
اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 اور 8 نومبر کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
وفاقی
کابینہ کے اجلاس میں ممبر اوگرا اور ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ کے تحت
اتھارٹی کے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی کابینہ کے
اجلاس کے دوران کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں سٹیزن پورٹل پر سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے حل پر کابینہ کو بریفنگ بھی دی گئی ۔