Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 12, 2019 06:10 pm views : 258

Location : Different Places

Islamabad- Syed Ali Gilani asks PM Imran Khan to withdraw from bilateral agreements
  • Urdu

ہو سکتا ہے میرا یہ آپ کیلئے آخری رابطہ ہو،کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے میرا یہ آپ کیلئے آخری رابطہ ہو۔انہوں نے کہا علالت اور زائد عمری شاید دوبارہ آپ کو خط لکھنے کی اجازت نہ دے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بزرگ حریت رہنمانے اپنے خط میں مزید لکھا کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی فیصلوں کی وجہ سے یہاں کے عوام کرفیو جیسے مصائب جھیل رہے ہیں،بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا وادی میں خواتین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے لکھا بھارت کشمیر کی سیاسی حیثیت ختم کر کے ہماری زمین زبردستی چھیننا چاہتا ہے،عوام کو نوٹسز بھیجے جارہے ہیں کہ ان کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا جائے گا،تاہم کشمیری دستبردار نہیں ہوئے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی اقدامات کرکےاپنی طرف سے پاکستان سے ہوئے معاہدوں کو ختم کیا ،بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔پاکستان کی طرف سے کچھ مضبوط اور اہم فیصلوں کی ضرورت ہے،کشمیریوں کی جدوجہد اور پاکستان کی بقا کے لیے یہ اہم موڑ ہے ۔حکومت پاکستان ان سارے فیصلوں کو لے کر اقوام متحدہ جائے،ایل او سی پرمعاہدے کے تحت باڑ لگانے کے معاہدے کو بھی ازسرنو دیکھنے کی ضرورت ہے۔۔پاکستان دوطرفہ معاہدوں شملہ،تاشقند،لاہورمعاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرے۔
 سید علی گیلانی نے خط میں مزید لکھا کہ پاکستان بھارت کےساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کرے،اور کل جماعتی پارلیمانی میٹنگ طلب کرے۔سید علی گیلانی نے مزید لکھا کہ بھارت کی جانب سے متنازع علاقے کی حیثیت کو تبدیل کرنے پر آپکی اقوام متحدہ میں تقریر قابل تعریف ہے، موجودہ صورتحال میں آپ سے رابطہ قومی اور ذاتی ذمے داری ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved