Nov 12, 2019 06:16 pm
views : 254
Location : Governor House
Lahore- Governor hosts lunch in honour of over 2,000 Sikh pilgrims
لاہور،گورنر پنجاب کی جانب سے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تقریب
بھارت سمیت مختلف ممالک سے آنیوالے 2 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کے اعزاز میں گور نر پنجاب چوہدری محمد سرو ر کا ظہرانہ دیا گیا سکھ یاتر یوں نے باباگر ونانک کے550ویں جنم دن کی تقر یبات کے شاندار انتظامات اور کر تار پور راہداری کھولنے پر بھر پور جشن منایا سکھ یاتری ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے اور حکومتی اقدامات کی بھر پور تعریف کرتے رہے جبکہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وصوبائی وزراء بھی خصوصی طور پر ظہرانہ میں شر یک ہوئے۔
اس موقعہ پر اپنے خطاب میں عارف علوی نے کہا کہ کرتار پور راہداری منصوبہ کا افتتاح کر کے ہم نے امن کا پیغام دیا ہے صرف بابا گر ونانک کے جنم دن کی تقر یبات ہی نہیں جب بھی سکھ یاتری پاکستان آئیں گے انکو بھر پور ویلکم کر یں گے اور ان کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی محبت اور امن کی بات کر رہا ہے اور سکھ یاتریوں کو جو سہولتیں پاکستان میں آج مل رہی ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں دنیا بھر سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو کر تارپور اور بابا گرو نانک کے550جنم دن کی تقر یبات کی بھرپور مبارکبادپیش کرتا ہوں اور انکو یقین دلاتا ہوں کہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقعہ پر انکو فول پروف سیکورٹی اور رہائش سمیت تمام سہولتیں میسر آئیں گے اور یہ تقریبات انکے لیے یادگار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں فخر سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اقلیتوں کیلئے پاکستان جتنا محفوظ ملک ہے دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ہے۔ صرف سکھوں کے ہی نہیں مسیحوں، ہندوں اور دیگر اقلیتوں کیساتھ ساتھ مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقامات کی بھر پور تزئین وآرائش بھی کر رہے ہیں۔