Nov 12, 2019 06:21 pm
views : 276
Location : Different Places
Lahore- Dr Adnan urge to remove Nawaz Sharif,s name from ECL
اسلام آباد،نواز شریف کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے،ڈاکٹر عدنان
سابق
وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں
نواز شریف کو بہتر علاج کے لیے باہر جانے کا مشورہ دیا گیا، اس میں تاخیر
سے ان کی صحت مزید بگڑ سکتی ہے۔
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے
ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے
حوالے سے آج کابینہ کی سب کمیٹی میں پیش ہوں گے اور کمیٹی کو سابق
وزیراعظم کی صحت کی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔
ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا
کہ میاں نواز شریف کے باہر جانے میں تاخیر سے ان کی صحت مزید بگڑ سکتی ہے
جس سے ان کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔