Nov 12, 2019 06:00 pm
views : 253
Location : Different Places
Karachi- Anti Dengue Campaign ongoing in City
کراچی میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے انسداد ڈینگی مہم جاری
کراچی
میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے انسداد ڈینگی مہم جاری ہے مہم کا افتتاح گورنر
سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا، لیبارٹریز میں ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت1600ہوتی
جو کہ مہم کے دوران مفت ہوگا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا شہر بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کےلیے اسپرےہوگا ، ڈینگی کے کیمپس ٹیسٹ کے لئے لگائے جارہے ہیں۔
گورنرسندھ
کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنیوالی کمپنیاں قدم بڑھارہی ہیں،
لیبارٹریز میں ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت1600ہوتی ہےیہاں فری ہوگا، یہ عوام کے لئے
بہترین موقع ہے اس سے فائدہ اٹھائیں ، میں نے درخواست کی ہے 2 ڈینگی کیمپ
دھرنےمیں بھی لگادیں۔
مولانا مارچ کے حوالے سے عمران اسماعیل نے کہا کہ
مولانا فضل الرحمان کو خود اندازا نہیں وہ کیا کر رہے ہیں، وزیراعظم کے
استعفے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، مولانا صاحب اپنی ڈیمانڈ بدلیں
گے تو بات ہوسکتی ہے ، ان کی خواہش پر کوئی ڈیمانڈ پوری نہیں ہوسکتی ہے۔
کراچی
میں ٹڈی دل حملے سے متعلق ان کا کہنا تھا ٹڈی دل قدرتی آفت ہے، سندھ حکومت
کو مسئلے کو حل کریں، پیپلزپارٹی آصف زرداری کی صحت سے متعلق قانونی
راستہ اپنائے۔