کراچی،ٹماٹر کی قیمت تین سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کراچی میں ٹماٹر کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، 25 روپے اضافے کے بعد ٹماٹر 300 روپے کلو ہوگیا ہے۔
پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری نرخ کا اطلاق کرانے میں بری طرح ناکام ہیں اور سبزی منڈی سمیت شہر بھر میں کہیں بھی سبزیوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔
کراچی میں ٹماٹر کی قیمت ٹرپل سنچری کر چکی ہے جو کہ شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے ، شہری اس بڑھتے ہوئے اضافے سے بے حد پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
ایسوسی ایشن کے مطابق موسم سرد ہے اور بارشوں نے فصل خراب کردی تھی جو دوبارہ لگائی گئی ہے۔ کراچی میں ایران کا ٹماٹر آنا بند ہوگیا ہے، بلوچستان سے بھی لال ٹماٹر کی سپلائی کم ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں ٹماٹر کی فصل تیار ہورہی ہے، 15 روز میں صورتحال واضح ہوگی۔
دکاندار نعیم کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹماٹر پیچھے سے ہی مہنگا آرہا ہے فی کلو دو سو ساٹھ تک دکانداروں کو مل رہا ہے۔
ایک شہری دلاور کا کہنا تھا ک ہٹماٹر سمیت تمام سبزیاں مہنگی ہوگئی ہے،عزیر اعظم سے گزارش ہے مہنگائی کم کرائیں۔
دوسری جانب مشیر خزانہ ٹماٹر کی قیمتوں سے لا علم نظر آئے کہتے ہیں کراچی کی سبزی منڈی میں ٹماٹر 17روپے کلو فروخت ہورہا ہے، جائیں پتہ کر لیں، جب ان سے استفسار کیا گیا کہ ملک میں ٹماٹر 240روپے کلو سے اوپر فروخت ہورہا ہے تو انہوں نے کہا کہ بعض زرعی اشیا اور تلف پذیر اشیاء کی قیمتوں پر موسم کے اثرات ہوتے ہیں۔