نیشنل بنک کے ستر سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد
نیشنل
بینک آف پاکستان کامیابی کی جانب ایک اور قدم آگے بڑھ گیا،ستر سال مکمل
ہونے کی خوشی میں این بی پی بینک کے ہیڈ آفس میں رنگا رنگ تقریب ہوئی،جس
میں مختلف شخصیات نے شرکت کی،ستر سال مکمل ہونے کی خوشی میں این بی پی بینک
کے ہیڈ آفس کو دلہن کی طرح سجایا گیا،تقریب میں نیشل بینک آف پاکستان کے
صدر و ملازمین نے نہ صرف کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا بلکہ یک زباں ہوکر
قومی ترانہ بھی پڑھا۔
نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنی کامیابی کے ستر سال
مکمل کر لئے ہیںصدر این بی پی بینک عارف عثمانی نے کہا ہے کہ نیشنل بینک
کا شمار پاکستان کے نمبر ون بینک میں ہوتا ہے ، ہمارا بینک ملکی معیشت میں
ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہا ہے،ملک بھر میں نیشنل بینک کے ملازمین
احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ملکی
معیشت کو مزید مضبوط کرنے کیلئےاسمال انڈسٹریز اور ذراعت کے شعبے میں نیشنل
بینک کا کردار خاصی اہمیت کا حامل ہے۔
تقریب میں سنوکر چیمپئن محمد آصف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے بھی شرکت کی۔