Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 13, 2019 10:40 am views : 256

Location : Kabul

Kabul- A Car bomb detonated in the Afghan Capital, killing seven people and wounding at least seven, spokesman for the Interior Ministry said the number of causalities could rise
  • Urdu

کابل، کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک، 7 زخمی
http://www.tnnasia.tv

 افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک ہو گئے، ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، واقعے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن جاری ہے، کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کابل کے قصبہ نامی علاقے میں پیش آیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکا وزارت داخلہ کے قریب کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکے کا ہدف کون تھا، اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اگرچہ کار بم دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم شہر میں طالبان اور داعش کے گروپس متحرک ہیں اور اس سے قبل ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایک دن قبل حکومت کی جانب سے دو طالبان کمانڈرز اور ایک حقانی گروپ کا رہنما دو غیر ملکی پروفیسرز کے بدلے رہا کیے گئے تھے۔ ان پروفیسرز میں ایک کا تعلق امریکا سے تھا جب کہ دوسرے کا تعلق آسٹریلیا سے تھا۔
یاد رہے کہ کابل کے لیے ستمبر کا مہینہ تباہ کن ثابت ہوا تھا، تین سمتبر کو کابل میں افغان طالبان کے خود کش کار بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک اور 119 زخمی ہو گئے تھے۔ پانچ ستمبر کو کابل میں نیٹو فوجی مشن کے ہیڈکوارٹرز اور امریکی سفارت خانے کے قریب خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ گیارہ ستمر کو بھی کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved