Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 13, 2019 02:20 pm views : 266

Location : PM House

Islamabad- PM Imran Khan says the economy has stabilised and the government’s will now work on creating jobs for youth, rupee’s value has increased against dollar in last 3 months
  • Urdu

اسلام آباد،  آج پاکستان نے اپنی معیشت مستحکم کرلی ہے،  وزیر اعظم
http://www.tnnasia.tv

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہو چکی ہے اور اب ہمارا اگلا ہدف نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت کا برا حال تھا، گزشتہ 3 ماہ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے اور ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا روپیہ مارکیٹ ٹریڈ کی سطح پر پہنچ چکا ہے، روپے کی قدر کو مستحکم کرنے لیے اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اور اب یہ ملک آگے بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ سب سے خوش آئند چیز یہ ہے کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشین بینک نے خود کہا ہے کہ پاکستان کی سمت درست ہے۔ ہمارا اگلا ہدف نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے جس کے لیے ہمیں غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ جس طرح کے تعلقات ابھی ہیں پہلے کبھی نہیں تھے، چین ہماری ہر طرح سے مدد کر رہا ہے اور ہماری بھی کوشش ہے کہ ہم سرمایہ کاری کے لیے چین کی مدد کریں۔ پاکستان میں اب ٹائر مینوفیکچر ہوں گے جو پہلے اسمگل ہو کر آتے تھے، اس سے دو چیزیں ہوں گی، ایک تو ہمیں ٹائر درآمد نہیں کرنے پڑیں گے اور دوسرا ہماری برآمدت بڑھے گی جس سے ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو گا اور مہنگائی کم ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کے لیے درآمدات کم کر دی ہیں، جب چیزیں پاکستان میں بننا شروع ہو جائیں گی تو خسارہ کم ہو جائے گا۔ کوشش ہے کہ روزگار کے لیے سارے مواقع حکومت فراہم کرے ہم اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved