کراچی،ارتھ اینڈ ہیریٹیج کالنگ اے کیس آف مکلی کانفرنس کا انعقاد پندرہ سے سترہ نومبر تک کیا جائیگا
انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ٹریڈیشنل بلڈنگ آرکیٹیکچر اینڈ اربن ازم کی جانب سے پاکستان میں 15تا 17نومبر تک جاری رہنے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا،یہ کانفرنس دو دن مکلی میں جبکہ ایک دن کراچی میں منعقد کی جائے گی۔
مکلی میں منعقدہ کانفرنس کاعنوان ارتھ اینڈ ہیریٹیج کالنگ اے کیس آف مکلی اینڈ کراچی منتخب کیا گیا ہے۔اس کانفرنس میں برطانیہ،امریکہ،ملائیشیا،پولینڈ، چین،آسٹریلیا،ایران،جنوبی افریقہ اور اسپین سمیت دنیا بھر سے لگ بھگ 30 غیر ملکی مندوبین اور پانچ غیر ملکی طلباء کی شرکت متوقع ہے جبکہ تقریباً 250 قومی مندوبین اور طلباء کراچی ، حیدرآباد، عمرکوٹ،لاہور،پشاور اور اسلام آباد سے اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
شہناز رمزی نے پریس کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاقوامی کانفرنس گرین سسٹین ایبل آرکیٹیکچر پر توجہ دے گی اور اسے کراچی کے تاریخی فن تعمیر اور ملائشیا کے نوآبادیاتی فن تعمیر پر نمائش کے ساتھ جوڑ دے گی۔
کانفرنس کے دوران پاکستان کے فن تعمیرات کے بین الاقوامی ماہرین اور طلباء پر مشتمل تین اتنہائی اہم سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لیکچرز اور ہاتھوں سے کئے جانے والے کاموں کے حوالے سے اہم نکات زیر بحث آئیں گے جب کہ گرین ہاؤس گیسوں میں کمی کے ذریعے گلوبل وارمنگ کے خطرے کو گھٹانے کے طریقوں پر توجہ دی جائے گی۔
کانفرنس کے آخری کراچی میں ملائشیا کے نوآبادیاتی فن تعمیر کے ساتھ مل کر کراچی کے تاریخی فن تعمیر کے افتتاح کا مشاہدہ ہوگا۔اس موقع پر کراچی کی ثقافتی خوبصورتی واپس لانے کے لئے ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کی جانے والی سرگرمیوں کو اُجاگر کیا جائے گا۔