Nov 13, 2019 06:09 pm
views : 616
Location : Different Places
Quetta- Jui F Blocks Quetta Chaman Highway As Part Of Plan B
آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل در آمد شروع،جے یو آئی کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا
آزادی
مارچ کے پلان بی کے تحت جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پشتونخوا ملی عوامی
پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ-چمن شاہراہ کو بلاک کرتے ہوئے احتجاج شروع
کردیا۔
دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے سید حمید کراس کے مقام پر دھرنا دے
دیا اور رکاوٹیں کھڑی کر کے شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردی۔
کوئٹہ
چمن شاہراہ کی بندش کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی بھی
معطل ہے جبکہ سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئی اور مسافروں کو مشکلات کا
سامنا ہے۔
لیویز فورس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے جبکہ شاہراہ کھولنے کےلئے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔