مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے اور آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل کرنے کا اعلان
جمعیت
علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت مخالف تحریک کے
دوسرے مرحلے اور آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام
آباد کے پشاور موڑ پر آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل
الرحمٰن نے کہا کہ کارکنوں کو صوبائی جماعتیں پلان سے آگاہ کردیں گی۔
انہوں
نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ ہم نے تشدد سے دور رہنا ہے، اپنی قربانیوں کو
ضائع نہیں ہونے دیں، آپ یہاں رہیں اور جو کارکن گھر وں پر ہیں وہ نکلیں
اور پلان بی پر عمل درآمد کریں۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ آزادی
مارچ اور یہ دھرنا پلان اے ہے، جو برقرار رہے گا، ہم نے اس کے ہوتے ہوئے
پلان بی کی طرف جانا ہے، کارکن تیار رہیں، ہم ایک سے دوسری جگہ جائیں گے،
آپ جب پلان بی کی طرف جائیں گے تو میں آپ کے شانہ بشانہ ہوں گا۔
ان کا
کہنا تھا کہ جب اعلان ہوگا، آپ کے قافلے یہاں سے چل پڑیں گے، جب تک آپ
کو نہیں کہا جاتا، یہاں جمے رہیں اور ثابت کریں کہ آپ قوم کے ترجمان ہیں،
ہم نے باہمی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، کچھ فیصلے کرلیے ہیں۔
ان کا
کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ الیکشن سے بننے والی جعلی حکومت کو گھر جانا پڑے
گا، اب قوم کے رہنما ترجمان آپ ہیں، نعرے مستانہ لگانا پڑتا ہے، مشیر
خزانہ کہتے ہیں ٹماٹر 17 روپے کلو ہےجبکہ ٹماٹر مارکیٹ میں 300 روپے کلو
میں خریدار جارہا ہے، انشاءاللّٰہ ہم ملک کی معیشت کو سنبھال لیں گے۔
انہوں
نے کہا کہ ہم گزشتہ دو ہفتوں سے حال احوال دے رہے ہیں چور کوئی اور نہیں
یہی ٹولا ہے جو ہم پر مسلط ہے، میرے محترم دوستو ہم نے کامیابی سے آگے
بڑھانا ہے، آپ کے جذبہ کو پھر سلام کرتا ہوں، ہم نے گھروں میں نہیں جانا
گاؤں میں نہیں جانا۔