لاہور،حکومت نوازشریف کی صحت پربھی سیاست کررہی ہے، حمزہ شہباز
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات
کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت ہوئی
، جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ
شہباز کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے استفسار
کیا کیس کا ریفرنس کب فائل کیا جائے گا ، جس پر وکیل نیب نے بتایا کہ
ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے تو عدالت نے ہدایت کی ریفرنس سےمتعلق
رپورٹ جلد جمع کرائی جائے اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک
توسیع کردی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن پنجاب اسمبلی حمزہ
شہبازنے کہا کہ حکومت نوازشریف کی صحت پربھی سیاست کررہی ہے، نوازشریف کی
صحت پرسیاست قابل افسوس ہے،نوازشریف بیماراہلیہ کوچھوڑکرواپس آئے۔
حمزہ
شہبازشریف نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
نوازشریف کے دورمیں اتنی مہنگائی نہیں تھی،غریب آدمی صبح شام حکومت
کوبددعائیں دیتا ہے ،وہ وقت دور نہیں عوام بہت جلد اس حکومت سے نجات حاصل
کریں گے ۔