اسلام آباد،ڈیل کا تاثر درست نہیں،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جیل سے رہا کیا جا رہا ہے،وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا
ہے کہ آج پاکستان نے اپنی معیشت مستحکم کرلی ہے، خوشی ہے پاکستان میں اب
ٹائر کی مینو فیکچرنگ ہوگی۔ ایسی چیزیں بنیں گی جو پہلے پاکستان میں نہیں
بنتی تھیں۔
پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب
ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج تین پہلوؤں پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
وزیر
اعظم نے کہا کہ آج پاکستان نے اپنی معیشت مستحکم کرلی ہے، روپے پر دباؤ
تھا اور ڈالر بڑھ رہا تھا۔ معاشی ٹیم نے روپے کی قدر کو مستحکم کیا۔ پچھلے 3
ماہ میں روپے کی قدر بڑھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بھی پاکستان
آنا شروع ہوگئی ہے، روپیہ مستحکم کرنے پر معاشی ٹیم کو مبارک باد دیتا
ہوں۔ آئی ایم ایف، اے ڈی بی اور ورلڈ بینک نے بھی کہا کہ پاکستان کی سمت
درست ہے۔ جیسے جیسے سرمایہ کاری آئے گی معیشت بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔
وزیر
اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ ہے پاکستان 28 پوائنٹس اوپر گیا
ہے، پاکستان کے اس سے پہلے چین کے ساتھ تعلقات پہلے اتنے بہتر نہیں تھے۔
چینی قیادت خود چاہتی ہے چینی انڈسٹری پاکستان کی طرف آئے۔ سرمایہ کاروں
کو جلدی سہولت نہ دیں تو وہ کہیں اور چلا جاتا ہے۔ ماحول بنا رہے ہیں کہ
سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری آسان ہو۔