Nov 13, 2019 08:00 pm
views : 262
Location : Different Places
Islamabad- Sharif Family Decides To Boycott Sub-committee
شریف خاندان ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلہ پر ڈٹ گیا
شریف خاندان نے ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلہ پر قائم رہتے ہوئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے شریف خاندان ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلہ پر ڈٹ گیا ہے اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کے نمائندے آج کابینہ ذیلی کمیٹی میں شریک نہیں ہوں گے۔
ذرائع (ن) لیگ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اپنا موقف کمیٹی کو پیش کر چکا ہے، کمیٹی میں پیش ہوکرایک ہی موقف بار بار دہرانے کا فائدہ نہیں لہذا کمیٹی نے جو فیصلہ کرنا ہے ہمارے پہلے سے پیش موقف پر کرلیں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ای سی ایل سے متعلق کابینہ کمیٹی کے بائیکاٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ذیلی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، ن لیگ کے ذیلی کمیٹی کا بائیکاٹ کرنے کی خبرگمراہ کن ہے۔