Nov 14, 2019 08:00 pm
views : 241
Location : Different Places
Rawalpindi- DG ISPR refutes claims of amendment in Army act to implement ICJ ruling on Kubhushan
آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں بے بنیاد،ڈی جی آئی ایس پی آر نے تردید کردی
ڈائریکٹر
جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی سزا یافتہ
دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے
نفاذ کے حوالے سے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کے سلسلے میں جو قیاس
آرائیاں کی جاری ہیں وہ بالکل غلط ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے
ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس کیس کےحوالے سے مختلف قانونی آپشنز زیرغور
ہیں۔ اس سلسلے میں جو بھی حتمی صورتحال ہوگی اسے وقت آنے پر شیئر کیا جائے
گا۔