امریکی سفارت خانے کی وزیر اعظم عمران خان کے دس ارب درختوں کی سونامی میں شرکت
امریکی سفارت خانے نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے ’دس ارب درختوں کی سونامی‘ میں شرکت کر کے ایک اہم درخت لگایا۔
تفصیلات
کے مطابق کراچی میں امریکی سفارت خانہ بھی پاکستان کی شجر کاری کی مہم دس
ارب درختوں کی سونامی میں شریک ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سفارت خانے میں ایک
خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سفارت خانے اور وزارتِ ماحولیات
کے حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین
اسلم اور امریکی سفیر پال جونز نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کے قریب
سوہانجنا (مورینگا) کا ایک درخت لگایا۔
امریکی
سفیر پال جونز کا کہنا تھا کہ سفارت خانے نے کمپاوٴنڈ کی تعمیر کے وقت 520
درختوں کو بچایا تھا، اور 513 نئے درخت لگائے تھے، اس کے علاوہ کمپاؤنڈ
میں 2800 جھاڑیاں بھی اگائی گئی تھیں۔
خیال رہے کہ سوہانجنا ایک اہم
ترین جنوبی ایشیائی درخت ہے، صحت کے لیے جس کے فوائد بے مثال ہیں، اسے
جادوئی خصوصیات کا درخت بھی کہا جاتا ہے، یہ منرلز اور وٹامنز سے بھرپور
ہے، دیگر کئی امراض کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم
عمران خان نے بلین ٹری سونامی مہم کی شان دار کام یابی کے بعد آیندہ پانچ
برسوں میں دس ارب درخت لگانے کے پروگرام کا بھی اعلان کر دیا تھا۔