کراچی،آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کی یاد میں پی اے ایف میں گیلری قائم
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا مجسمہ کراچی میں پاک فضائیہ
کے میوزیم کی زینت بن گیا، میوزیم میں آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے نام سے
گیلری بنائی گئی ہے جس میں ابھی نندن کی وردی بھی رکھی ہے۔
چودہ فروری
2019 کو مودی سرکار کا الیکشن کے دنوں میں رچایا جانیوالا پلوامہ کا ڈرامہ
ہو یا 26 فروری بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیک کی کہانی،بھارت کو ہر بار منہ کی
کھانی پڑی ہے،رواں برس ستائیس فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی
فضائیہ کو ناکوں چنے چبوائے اور نا صرف ان کا مگ 21 طیارہ تباہ کیا بلکہ
ونگ کمانڈرابھی نندن کو بھی زندہ پکڑ لیا۔
بھارت کو اس کی عبرتناک شکست
کی یاد دلانے کیلئے 27فروری کا واقعہ کراچی میں پاک فضائیہ کے میوزیم کی
زینت بنایا گیاہے،گیلری میں ابھی نندن کے مجسمے کیساتھ چائے کا کپ اوراس کی
وردی بھی رکھی گئی ہے۔
پاک فضائیہ نے بہادری کے ساتھ باوقار فورس ہونے
کاثبوت دیتے ہوئے قیدی کے ساتھ نہ صرف اچھا سلوک کیا بلکہ یکم مارچ کو اس
کی بحفاظت واپسی بھی یقینی بنائی،پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھرمیں
سراہاگیا
27 فروری کو ہونے والے واقعہ میں گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ
ابھی نندن کا مجسمہ اور اس سے برآمد ہونے والا سامان میوزیم میں رکھ دیا
گیا ہے۔
میوزیم میں رکھے گئے سامان میں وہ کپ بھی شامل ہے جس میں پاک
فوج نے ابھی نندن کوچائے پلائی تھی۔ کپ کے اوپر بل بھی آویزاں ہے،مجسمے
اور دیگر سامان کو دیکھنے کے لیے اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ
گئی۔
ایئر فورس کےمیوزیم میں پاکستان کے جانباز پائلٹ ایم ایم عالم کے
جہاز سمیت وہ بھارتی جنگی جہاز بھی موجود ہے جسے پاکستان کے شاہینوں نے
انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے دوران پسرور کے مقام پر بھارتی پائلٹ سمیت
پاکستانی حدود میں اتار لیا تھا۔