Nov 14, 2019 08:30 pm
views : 268
Location : Domestic place
Islamabad- The early completion of the projects will stabilize the economy, the Prime Minister said
div class="field-data" style="display: block;">
اسلام آباد،منصوبوں کی جلد تکمیل سے معیشت مستحکم ہوگی،وزیر اعظم
وزیر
اعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبوں کی جلد تکمیل سے معیشت مستحکم ہوگی، پبلک
سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مالی سال 20۔2019 کیلئے 701 ارب روپے مختص
کئے گئے۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام
جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم کو پی ایس ڈی پی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس
کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منظور شدہ منصوبوں میں تاخیر
دور کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں، 2 ارب روپے سے کم کی لاگت کے منصوبوں
میں تیزی کے لئے متعلقہ سیکریٹریز کو اختیار دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے
کہا کہ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے بہترین پالیسیاں تشکیل دی جائیں اور
ترقیاتی فنڈ کا استعمال یقینی بنانے کے لئے وزارت منصوبہ بندی ہر ماہ رپورٹ
پیش کرے۔