Nov 15, 2019 10:00 am
views : 275
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange continues to rise slightly, PSX 100 index is trading at 37,294 Points, Profit of crores of rupees to investors
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی اضافہ جاری
http://www.tnnasia.tv
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس محض 50 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 37 ہزار 294 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 243 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 82 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔