لندن، انتخابات جیتنے پر ملک بھر میں فری وائی فائی انٹرنیٹ دینے کا اعلان
http://www.tnnasia.tv
برطانیہ کی لیبر پارٹی نے وعدہ کیا ہے کہ انتخابات جیتے تو پورے ملک میں مفت انٹرنیٹ دیں گے، مفت وائی فائی کے لئے 20 بلین پاؤنڈز خرچہ آئے گا، برطانیہ میں 12 دسمبر کو قبل از عام انتخابات ہوں گے۔
برطانیہ میں انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں نے ووٹرز سے وعدے کرنے شروع کردیئے ہیں ، لیبرپارٹی نےانتخابات جیتنے پر پورے ملک میں فری وائی فائی انٹرنیٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
خیال رہے برطانیہ میں2 کروڑ 70 لاکھ گھر ہیں ، مفت وائی فائی کے لئے 20 بلین پاؤنڈز خرچہ آئے گا۔
دوسری جانب کنزرویٹو نے اس پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” ملک بھر میں فری وائی فائی کا منصوبہ خام خیالی ثابت ہوگا، کیونکہ خدشہ ہے اس پر خرچ کی جانے والی ٹیکس کی رقم ضائع ہوجائے گی۔
یاد رہے دو روز قبل برطانیہ میں عام انتخابات سے قبل جاری مہم کے دوران اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی ویب سروس پر ہیکرز نے حملے کیے تاہم ان حملوں کو مکمل طور پر ناکام بنادیا گیا تھا۔
بعد ازاں لیبرپارٹی کے سربراہ جریمی کوربن نے پارٹی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرسائبرحملوں کوتشویشناک قراردیا تھا۔