Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 15, 2019 06:47 pm views : 239

Location : Airport

Lahore- Mqm Is In The Hands Of Culprits,Says Farooq Sattar
  • Urdu

لاہور،ایم کیو ایم لفنگوں کے ہاتھوں میں ہے، فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی بحالی کے لیے کوشش کر رہا ہوں، اسے لفنگوں، قبضہ گیروں کے ہاتھوں سے لے کر نوجوانوں کے ہاتھ میں دینا ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو لفنگوں نے خراب کیا ہے اور ایم کیو ایم بھی لفنگوں، قبضہ گیروں کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے ۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نواجوان چاہتے ہیں کہ سیاسی قائدین ان پر اعتبار کریں، نوجوان نسل کو کم از کم 75 فیصد نمائندگی ملنی چاہیے، بلدیاتی انتخاب میں 25 سے 35 فیصد نوجوانوں کو ٹکٹیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ نواز شریف کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے میں رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیے، ان کے علاج کے لیے شرطیں یا حیل و حجت مناسب نہیں ہے۔
وزیر اعظم کے مطابق بھی نواز شریف کی طبیعت انتہائی خراب ہے تو ان کے لیے رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن کے مختلف شہروں میں جاری احتجاجی دھرنوں سے متعلق ڈاکٹر فاورق ستار کا کہنا تھا کہ مولانا کی اگلی نسل ہوائی جہاز کو بھی کہیں نہ کہیں روک لے گی ۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ میں پچھلی دفعہ لاہور آیا تھا تو جاتی امرا گیا تھا،مگر نواز شریف صاحب سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی صرف شہباز شریف سے ملا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کو بھی کچھ سیکھ لینا چاہیے، ذمے داری کا ثبوت دینا چاہیے، موجودہ ملکی صورتحال میں فضل الرحمٰن اور وزیراعظم دونوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
فاروق ستار کاکہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، ڈالر مہنگا ہوتا جا رہا ہے،آج وزیراعظم سمیت کوئی بھی وزیر اپنے حلقے سے الیکشن لڑ کر دیکھ لے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved