Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 15, 2019 06:05 pm views : 252

Location : Domestic place

Islamabad- Despite difficult times, economy has stabilised, reiterates PM Imran
  • Urdu

اسلام آباد،اللہ کاشکر ہے کہ پاکستان کی سمت درست جانب جارہی ہے،وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ کاشکر ہے کہ پاکستان کی سمت درست جانب جارہی ہے، اب ہمیں پاکستان کی معیشت کو آگے لیکر جانا ہے ، 14 ماہ کے بعد ملکی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہوا سے 360میگاواٹ بجلی کی منصوبے پر دستخط کی تقریب ہوئی ، وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول دوست منصوبوں کے افتتاح پر خوشی ہے ، ،ہوا سے بجلی کی پیداوارماحول دوست اور سستی بھی ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کا70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا معجزہ ہے، چھوٹا سا سنگاپور جس کی ایکسپورٹ 300ارب ڈالر سےزیادہ ہے، شارٹ ٹرم منصوبہ بندی ہماری بدقسمتی ہے اور چین کی کامیابی کا راز لانگ ٹرم منصوبہ بندی ہے۔
عمران خان نے کہا پاکستان میں ہائیڈل الیکٹرک سٹی کی بہت زیادہ صلاحیت ہے، ہائیڈل الیکٹرک کو چھوڑکر ہم نے مہنگے فیول سے بجلی پیدا کی، ہمارا مقابلہ بنگلا دیش ،بھارت جیسے جنوبی ایشیا کے ممالک سےہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے ، پاکستان کو آگے جاکر پانی کا مسئلہ اور بڑھ جائے گا ، اللہ نے ہمیں بڑے مشکل وقت سے گزارا ہے ، اقتصادی ٹیم نے مشکل وقت کام کرکے روپے کو مستحکم کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہورہا ہے،ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، اللہ کاشکر ہے کہ پاکستان کی سمت درست جانب جارہی ہے، اب ہمیں پاکستان کی معیشت کو آگے لیکر جانا ہے اور عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کاپہلاسال بہت مشکل تھا،20ارب ڈالرکاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا ، منصوبے عالمی مالیاتی کارپوریشن اورعالمی بینک کی مدد سے مکمل کریں گے ، 14 ماہ کے بعد ملکی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved