Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 15, 2019 06:30 pm views : 245

Location : Different Cities

Islam kot- Lightning Strikes kills 24 people in Sindh
  • Urdu

سندھ کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق

سندھ کے شہروں تھر پارکر، جیکب آباد اور گھوٹکی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تھر میں شدید بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
تھر پارکر کے 9 دیہات میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں خواتین سمیت 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔
ڈی سی آفس تھر پارکر میں کنٹرول روم قائم کر کے تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
جیکب آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد اور گھوٹکی میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
دوسری جانب تھر کے صحرا میں بارش اور سرد ہوا چلنے کے بعد سردی نے ڈیرے ڈال دیئے، سرد ہواؤں نے صحرائی علاقوں کے مکینوں کے لیے مشکلات پیدا کر دیں۔
صحرائے تھر میں بھی سردی نے اپنے قدم جما دیئے ہیں، شمال سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے ریت کو کچھ ایسا ٹھنڈا کیا کہ سردی کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی اور سردی کی آمد کے ساتھ یہاں کے معمولات بھی بدل گئے ہیں۔
دیہی علاقوں میں مکین صبح اور شام کے اوقات میں گرم کپڑوں میں لپٹے دکھائی دیتے ہیں جبکہ کھلے علاقوں میں آگ کی حدت ان کے لیے سردی کی شدت کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
پانچ سال کی طویل اور شدید قحط سالی کے بعد تھر کے علاقہ مکینوں کے لیے اچانک پڑنے والی سردی پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved