Nov 15, 2019 07:00 pm
views : 267
Location : Domestic place
Islamabad- If the Prime Minister resigns, the protest does not spread across the country
اسلام آباد،وزیراعظم استعفیٰ دے دیتے تو احتجاج ملک بھر میں نہیں پھیلتا،مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیتے تو احتجاج ملک بھر میں نہیں پھیلتا، حکومت جے یو آئی کے کارکنوں کو تنگ کرکے ماحول مزید خراب نہ کرے۔
پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان واحد اپوزیشن لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں جبکہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ مولانا صاحب نے جمہوریت کی بات کی ہے۔
چودھری پرویز الہٰی اور چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج سینیٹر طلحہ نے چائے کی دعوت پر مجھے اور چودھری صاحبان کو بلایا، آزادی مارچ کےدوران بھی چودھری برادران کوشش کرتے رہے کہ کوئی حل نکل آئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنی جگہ پر قائم ہیں حکومت بھی استعفیٰ نہ دینے کے موقف پر قائم ہے۔
امیر جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ کوشش ہے ملک میں صحتمند اور خودمختار جمہوریت آئے، ایسا نہ ہو کہ عوام کچھ اور فیصلہ دے اور نتیجہ کچھ اور آئے۔
اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ مولوی اور پولیس ایک ساتھ ہوں اور لڑائی نہ ہو، اللّٰہ کا شکر ہے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کی قیادت میں ثابت ہوگیا کہ وہ واحد اپوزیشن لیڈر ہیں، اسمبلی کے اندر اور باہر کوئی اور اپوزیشن لیڈر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کی جماعت کا ڈسپلن تھا، پہلے دھرنوں میں گولی بھی چلی لوگ زخمی بھی ہوئے، مولانا کی قیادت کو مان گئے ہیں۔