Nov 16, 2019 11:20 am
views : 269
Location : Domestic Place
Islamabad- Dutch Queen to arrive in Pakistan for 3 day visit on Nov 25, will discuss the progress of access to financial services to improve the economic position of Citizens
اسلام آباد، ہالینڈ کی ملکہ میکسیما رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گی
http://www.tnnasia.tv
ہالینڈ کی ملکہ میکسیما رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔اطلاعات کے مطابق ملکہ میکسیما 25 سے27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔
ان کا یہ دورہ اقوام متحدہ کی مالیاتی شمولیت برائے ترقی کی خصوصی نمائندہ کے طور پر ہوگا۔
دورے کے دوران ملکہ میکسیما مالیاتی سروسز تک رسائی میں پیش رفت پربات چیت کریں گی۔ ملکہ یہ دورہ حکومت پاکستان کی دعوت پر کررہی ہیں۔
ملکہ میکسیما کی وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور دیگر حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
اس سے قبل وہ فروری 2016 میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔