Nov 17, 2019 03:05 pm
views : 240
Location : Different Places
Islamabad- Queen Maxima of Netherlands to arrive in Pakistan on Nov 25,FO
اسلام آباد،نیدر لینڈز کی ملکہ میکسیما 3 روزہ پاکستان کا دورہ کریں گی ،دفتر خارجہ کی تصدیق
نیدر لینڈز کی ملکہ میکسیما 3 روزہ پاکستان کا دورہ کریں گی ،دفتر خارجہ نے تصدیق کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملکہ میکسیما 25 تا27 نومبر پاکستان کا دورہ کریں گی ،ملکہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندے کی حیثیت سے دورہ کریں گی ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دوران کے دوران نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما صدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی ،ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کےلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں برس اگست میں پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری کے باعث نیدرلینڈز نے پٹرولیم اور ایل این جی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، ڈچ کمپنی رائل ووپاک کے وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات میں پاکستان میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا۔