Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 17, 2019 05:24 pm views : 252

Location : Railway Station

Rawalpindi- Promoting tourism: Sheikh Rasheed inaugurates Special Steam Safari Train
  • Urdu

راولپنڈی،وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے 100 سال پرانے اسٹیم انجن کا افتتاح کردیا

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 100 سال پرانی اسٹیم انجن ٹرین چلادی۔
 وزیرریلوے شیخ رشید نے اسٹیم سفاری ٹرین کا افتتاح کردیا، افتتاح کے بعد پہلے سفر میں اسٹیم سفاری ٹرین راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے اٹک کے لیے روانہ ہوئی۔ اس سفر میں جرمنی، اٹلی، برطانیہ، جاپان، آسٹریلیا کے بلاگرز شامل ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 100سال پرانےاسٹیم انجن بحال کیے جارہے ہیں، تمام ممالک کا شکریہ جنہوں نے پاکستان ریلوے کی اسٹیم انجن کی بحالی میں مدد کی۔
سیاسی موضوعات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، کل ہائی کورٹ نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی، پچھلے ایک مہینے سے نوازشریف ٹی وی پر تھرمومیٹر بنے ہوئے تھے، اسٹاک ایکسچینج کی طرح کبھی پلیٹ لیٹس اوپر جارہے تھے کبھی نیچے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بڑاردعمل تھا کہ ڈیل ہورہی ہے، حکومت کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ ڈیل کی باتیں ختم ہوگئیں، نوازشریف کو 4ہفتوں کے لیے اجازت دی گئی، عدالت کے سوا کسی کا کوئی رول نہیں، یہ نوازشریف کی جیت ہے نہ ہماری ہار ہے۔
وزیرریلوے نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق کہا کہ مولانا نے پوری کوشش کی، کچھ کیا نہیں گلاس توڑا 12آنے کا، مولانا کو جانا ہی تھا، یہ لوگ کسی کے کہنے پر واپس نہیں گئے، پاکستان کی سیاست میں خوشگوار دور آنے والا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرادی کیس میں 5لوگ پلی بارگین کے لیے کوشاں ہیں، حمزہ شہباز اور خورشید شاہ کے سوا لوگ پلی بارگین میں لگے ہیں، عمران خان کا ایجنڈا ہے کسی چور کو نہیں چھوڑیں گے، دوتین مہینے اہم ہیں، 15جنوری تک حالات بہتر ہوجائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے میں 80لاکھ مسافروں کا اضافہ کیا ہے، تبلیغی جماعت کا شکریہ انہوں نے سلنڈر پر پابندی لگائی، غیرملکی بلاگرز پاکستان کے مختلف حصوں میں شوٹنگ کریں گے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved