Nov 26, 2019 07:26 pm
views : 278
Location : Makrn Coastal Highway
Quetta- 9 dead as coach carrying Pakistan Navy personnel, their families falls into ditch in Buzi Top area
کوئٹہ،کوسٹل ہائی وے پر کوچ کھائی میں گرگئی، نیوی اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق
صوبہ بلوچستان میں مکران
کوسٹل ہائی وے پر سڑک حادثے میں پاکستان بحریہ کے اہلکاروں سمیت 9 افراد
ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل
کیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق حادثہ کراچی سے تقریباً 270 کلومیٹر دور
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی حدود میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے
مقام پر پیش آیا جہاں اورماڑہ سے کراچی کی طرف جانے والی مسافر بس گہری
کھائی میں جا گری۔
اسسٹنٹ کمشنر بیلہ جمیل بلوچ کے مطابق بس میں سوار
تمام 38 افراد پاک بحریہ کے اہلکار اور ان کے اہلخانہ تھے جو چھٹیاں ملنے
کے بعد گوادر کے علاقے اورماڑہ میں قائم بحریہ کے اڈے سے کراچی جارہے تھے۔
جمیل
بلوچ نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج، پاک بحریہ ، کوسٹ گارڈ
،ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور
زخمیوں کو اورماڑہ میں قائم بحریہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔