Nov 26, 2019 08:18 pm
views : 265
Location : Domestic place
Islamabad- Govt to upgrade primary health care system: Dr Zafar mirza
اسلام آباد،پاکستان نے پائیدار ترقی اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کے ایجنڈا 2030 پر عملدرآمد کا پختہ عزم کررکھا ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا
معاون
خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان نے پائیدار ترقی اور
یونیورسل ہیلتھ کوریج کے ایجنڈا 2030 پر عملدرآمد کا پختہ عزم کررکھا ہے،
چند دنوں میں بیسک ہیلتھ کئیر سسٹم کا افتتاح شاہ اللہ دتہ سے کیا
جائیگا،اپ گریڈنگ کیلئے 2 ارب کا بجٹ مختص کیا گیا ہے،بیسک ہیلتھ کئیر سسٹم
کے زریعے بڑے ہسپتالوں تک سروسز فراہم کی جائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ہم نے قومی سطح
پر ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے،ماہرین کی مدد سے قومی سطح پر ہیلتھ سروسز کا
پیکج ڈیویلپ کرنا ہے،پرائمری ہیلتھ کیئر سے بڑے ہسپتالوں تک سروسز فراہم کی
جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ ستر فیصد سہولتیں اس کے زریعے فراہم کی جائیں
گی،پاکستان کو عالمی اداروں کا تعاون حاصل ہے،پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم
کو ٹھیک کرنے کے لیے سارے ڈونرز ہمارے ساتھ ہیں۔