Nov 27, 2019 10:30 am
views : 266
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange records a remarkable increase of 247 points, PSX 100 index is trading at 38,042 Points, Profit of crores of rupees to investors
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 247 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 38042 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 252 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 190 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 51 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔