لندن، غیر مسلموں کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی کیلئے برطانیہ میں مسلم خواتین گلاب بانٹنے نکل پڑیں
http://www.tnnasia.tv
غیر مسلموں کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی کیلئے برطانیہ میں مسلم خواتین گلاب بانٹنے نکل پڑیں۔
دنیا کے پُر امن ترین مذہب اسلام سے خوف زدہ انگلش معاشرے کو یہ بتانے کیلئے کہ اسلام ایک پُر امن مذہب ہے، مسلم عورتیں گلاب بانٹنے لگیں۔
دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت کا جواب دینے کیلئے لندن میں مسلم کمیونٹی نے منفرد راستہ اختیار کیا، اسلاموفوبیا کا جواب دینے کے لیے ٹریفلگر اسکوائر پر برطانوی مسلمانوں نے ’روز فار پیس‘ مہم کے تحت لوگوں میں گلاب تقسیم کیے ۔
لندن میں مقیم مسلمانوں نے لوگوں کو اسلام سے متعلق آگہی بھی فراہم کی، عوام نے مسلمانوں کے اس اقدام کو سراہا اور نفرتیں ختم کرنے کے لیے اسے بڑی کوشش قرار دیا۔
خیال رہے کہ اسلام دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے، لندن دنیا کے بڑے اور متنوع ثقافتوں والے شہروں میں سے ایک ہے تاہم اس کے باوجود کبھی کبھی یہاں مسلمان ایسا محسوس کرتے ہیں کہ انھیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔
تاہم برطانوی مسلمانوں نے بھی مایوس ہونا منظور نہیں کیا، مقامی مسلمان مرد اور عورتوں نے ’امن کے لیے گلاب‘ نامی مہم شروع کی اور ٹریفلگر اسکوائر پر راہگیروں میں گلاب تقسیم کیے۔ پھولوں کے ساتھ ایک چھوٹا سا پیغام بھی منسلک کیا گیا جس پر حضور اکرم ﷺ کی حدیث کے ساتھ بائبل سے یکساں اقتباسات لکھے ہوئے تھے۔