Nov 27, 2019 05:00 pm
views : 257
Location : Different Places
Islamabad- Queen Maxima’s visit to promote financial inclusion in Pakistan: PM
اسلام آباد،صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ہالینڈ کی ملکہ میکسما نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ہالینڈ کی ملکہ میکسما نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے یہ ملاقاتیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے کی۔
وزیراعظم نے ترقی کیلئے مالیاتی شمولیت کے فروغ پر ملکہ میکسما کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان سے مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لیے حکومت کی جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کیلئے معاشی شمولیت کو فروغ دینا ہے جس کا بنیادی مقصد غربت کا خاتمہ، معاشی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔
ملکہ میکسما نے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور غربت کے خاتمے اور جامع معاشی ترقی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی مالی اعانت کیلئے خواتین تک رسائی کو ترجیح دینے اور حکومتی ادائیگیوں اور طریقہ کار کو ڈیجیٹائز کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ملکہ نے مالیاتی شراکت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں ملکہ میکسما نے اسلام آباد میں احساس پروگرام سے متعلق منعقدہ تقریب میں شرکت کی جس سے وزیراعظم نے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیاست دان بننے سے پہلے وہ سوشل ورکر تھے، حکومت غربت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنا رہی ہیں۔
علاوہ ازیں ملکہ میکسما نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی سے بھی ملاقاتیں کیں۔