Nov 27, 2019 05:07 pm
views : 267
Location : Different Places
Karachi- Barracuda Exercise to commence from Dec 2
کراچی،پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی مشق بارہ کوڈا آئندہ ماہ منعقد کی جائے گی
بحری جہازوں سے رسنے والے تیل سے سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی مشق بارہ کوڈا آئندہ ماہ منعقد کی جائے گی۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے مشق بارہ کوڈا منعقد کی جارہی ہے جو آئندہ ماہ منعقد ہوں گی، مشق میں متعلقہ ملکی اداروں کے ساتھ دیگر ممالک بھی حصہ لیں گے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران بحری جہازوں سے رسنے والے تیل سے سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی مشق بارہ کوڈا کی خصوصی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ ویڈیو میں سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے سمندر کو آلودگی سے محفوظ بنانے کے اقدامات میں پاک بحریہ نے بھر پور تعاون کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندری ماحول کی حفاظت کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ہے۔ یہ مشق سنہ 2007 سے منعقد کی جارہی ہے۔