Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 27, 2019 05:11 pm views : 259

Location : PM Office

Islamabad- PM for ensuring hassle-free payment of refunds to exporters, businessmen
  • Urdu

اسلام آباد،وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے ملکی برآمدات میں اضافہ اہمیت کا حامل ہے۔
.وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا
مشیر خزانہ نے اجلاس میں ایکسپورٹرز کے بقایا جات کی ادائیگی پر بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے ایکسپورٹرز کے بقایاجات کی جلد ادائیگی کی ہدایت کردی، عمران خان نے کہا کہ کاروباری برادری کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے، بعض کاروباری حلقوں کی جانب سے مشکلات کی شکایات سامنے آئی ہیں، کاروباری طبقے کو نئے نظام سے متعلق ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے۔
وزیراعظم کو چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی منصوبے میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ بہت جلد 15 ہزار یونٹس پر مشتمل پہلے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، دسمبر کے آخر تک 3 صوبوں میں گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق شوکت ترین نے اجلاس کو فوڈ بینک پروگرام کے اجرا پر بریفنگ دی، پروگرام کے تحت ہوٹلوں، میرج ہالز کا اضافی کھانا مستحق لوگوں تک پہنچایا جائے گا، منصوبے کو ابتدائی طور پر لاہورمیں شروع کیا جائے گا، ابتدائی طور پر ایک سو ریسٹورنٹس سے پارٹنر شپ کی گئی ہے، پہلے تین ماہ میں 20 ہزار لوگوں تک کھانا پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم نے فوڈ بینک پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام حکومت کے وژن اور فلاحی سرگرمیوں سے مطابقت رکھتا ہے، حکومت مطلوبہ وسائل و ماہانہ اخراجات کی فراہمی میں تعاون کرے گی۔
اجلاس میں مشیر خزانہ، مشیر تجارت، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر اقتصادی امور شریک ہوئے، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved