کراچی،اسدعمر کی کابینہ میں شمولیت کو شہریوں نے خوش آئند قرار دے دیا
اسدعمر
کی کابینہ میں شمولیت کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ شہریوں نے
مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قابلیت کی مناسبت سے بڑی وزارت دی جائے
سابق وزیر خزانہ اسد عمر ایک بار پھر کابینہ کا حصہ بن گئے،انہیں منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
اسد
عمر تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد بننے والی پہلی کابینہ میں
وزیر خزانہ تھے تاہم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پیکج کے
حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے
استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے وزیر خزانہ کا قلمدان خالی ہے اور اس وقت
عبدالحفیظ شیخ وزیر اعظم کے مشیر خزانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھارہے
ہیں۔
بزرگ شہری رفیق کا کہنا تھا کہ اسد عمر اچھے انسان ہیں،وزیر اعظم
عمران خان کو اپنی جماعت کے اچھے لوگوں کو آگے لانا چاہیے،عمران خان کے
اچھے کاموں میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔
ملک شہاب الدین کا کہنا تھا کہ اسد
عمر کو دوبارہ وزارت ملنا اچھی بات ہے،انکو ہٹانے پر بھی عوام نے شکایت کی
تھی اب وہ واپس آئے ہیں جس پر ہم خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
ایک شہری
لیاقت کا کہنا تھا کہ اسد عمر کام کرنے والا آدمی ہے اگر انہیں موقع دیا
جائےتو وہ اچھا کام کرے گا،عمران خان نے جو مہنگائی کی ہے وہ غلط کیا
مصطفیٰ
فرقان کا کہنا تھا کہ اسد عمر بہت قابل انسان ہیں ،ماضی میں انہیں ٹکنے
نہیں دیا گیا جبکہ انکی قابلیت کی مناسبت سے انہیں کوئی بڑی وزیارت دی جانی
چاہیے تھی۔