اسلام آباد،فارن فنڈنگ کیس کے جلد از جلد فیصلے کا مطالبہ کرتےہیں،فضل الرحمان
جمعیت
علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس
کے جلد از جلد فیصلے کا مطالبہ کرتےہیں اگر مطالبات پرعمل نہ ہواتوہم بھی
ہیں اورمیدان بھی ہے۔
تفصیلات
کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس کے اختتام پر پریس کانفرنس
کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےقائدین
اورنمائندگان نےاےپی سی میں شرکت کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ
کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ
سیاسی اورآئینی بحران اورعوامی مسائل کاحل نکالناناگزیرہے،تمام جماعتوں
کوسلیکٹڈوزیراعظم کسی صورت قبول نہیں اور اداروں کادائرہ اختیارسےتجاوز بھی
کسی صورت قبول نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک الگ سی پیک
اتھارٹی کاقیام غیرضروری ہے، الگ سی پیک اتھارٹی کاقیام پارلیمانی کمیٹی
کےفیصلےکی نفی ہے ہم سی پیک جیسےاہم منصوبےکومتنازع بنانےکی مذمت کرتےہیں۔
اس
موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی الیکشن لڑنے کیلیے
تیار ہے، اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہو ، ہم نہیں چاہتے
کہ 2018 کی طرح سلیکشن کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے دھرنے پر اے پی سی
میں بات کی ہے، تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ہم نہ اس سلیکشن کو
مانتے ہیں اور نہ ہی کسی اور سلیکشن کو مانیں گے، ہم عوامی وزیر اعظم چاہتے
ہیں اور عوامی وزیر اعظم بنا کر رہیں گے۔