Nov 29, 2019 10:15 am
views : 299
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange records a remarkable increase of 453 points, PSX 100 index is trading at 39,152 Points, Profit of crores of rupees to investors
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 453 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 39152 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 271 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 205 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 54 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔