سرینگر، بھارتی جبر اور بدترین کرفیو کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہرے
بھارتی جبر اور بدترین کرفیو کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مظاہرے سری نگر، بڈگام، گندربل، اسلام آباد، پلوامہ، کلگام، شوپیاں، باندیپورہ، بارہ مولہ، کپواڑہ اور مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں کیے گئے۔
بھارتی فورسز نے اپنی سفاکانہ روایات برقرار رکھتے ہوئے ان نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے رحمانہ استعمال کیا جس سے کئی مقامات پر مظاہرین شدید زخمی بھی ہوئے۔
مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں اس وقت بھی زندگی کے معمولات شدید متاثر ہیں۔ فون اور انٹرنیٹ تک رسائی انتہائی محدود ہے جبکہ روزمرہ اشیائے ضرورت اور دواؤں کی قلت سے ان علاقوں میں بدترین انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔