Nov 30, 2019 05:10 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Karachi- Chairman People's Party Bilwal Bhutto said that committed to party's fundamental ideas, constitution, rule of law, democracy and equality
کراچی، دستور پسندی، قانون کی بالادستی، جمہوریت اور مساوات کے متعلق پارٹی کے بنیادی نظریات پر کاربند رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ہاریوں، طلبہ، دانشوروں اور پسماندہ طبقات کو طاقتور بنانے کی خاطر ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے، ذوالفقار علی بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی جوہری پروگرام کے معمار ہیں، جس کے باعث پاکستان اور اس کی خودمختاری بیرونی خطرات سے محفوظ ہیں، ملک کا متفقہ دستور ایک ایسا جمہوری اقدام ہے جسے کوئی بھی آمر چاہتے ہوئے بھی ختم نہ کرسکا، پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدجہد برائے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتی رہے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی کی 52 سالوں پر محیط جدوجہد سے غیرمتزلزل طور ثابت قدم رہنے کا عزم کرتا ہوں، دستور پسندی، قانون کی بالادستی، جمہوریت اور مساوات کے متعلق پارٹی کے بنیادی نظریات پر کاربند رہیں گے۔