Nov 30, 2019 05:20 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Islamabad- Parliament cannot be forged as long as the son of Maulana Fazlur Rehman and other leaders of his party are sitting in the House, Firdous Ashiq Awan
اسلام آباد، پارلیمان اس وقت تک جعلی
نہیں ہو سکتی جب تک مولانا فضل الرحمان کے فرزند اور ان کی جماعت کے دیگر
رہنما ایوان میں براجمان ہیں، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک مولانا فضل الرحمان کے فرزند اور ان کی جماعت کے دیگر رہنما ایوان میں براجمان ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب تک مولانا فضل الرحمان کے فرزند اور ان کی جماعت کے دیگر رہنما ایوان میں براجمان ہیں، اس وقت تک پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی۔ نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن پانچ سال کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں جب وہ کہا کرتے تھے کہ پارلیمان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی (ن) لیگ کے ترجمانوں نے پاکستان میں جو ہنگامی حالت نافذ کی ہوئی تھی، وہ یکایک ختم ہوچکی ہے۔ (ن) لیگ نے سپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن میں جو ایک صفحہ پیش کیا ہے،وہ بھی قطری لگتا ہے۔