Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 01, 2019 02:18 pm views : 253

Location : Domestic place

Lahore- PM Imran announces measures to curb smog, improve air quality
  • Urdu

لاہور،مافیا کو ڈر لگا ہوا ہے کہ ہمالاہور،مافیا کو ڈر لگا ہوا ہے کہ ہماری دکانیں بند اور پیسہ پکڑا جائے گا،وزیر اعظم عمران خانری دکانیں بند اور پیسہ پکڑا جائے گا،وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مافیا کو ڈر لگا ہوا ہے کہ ہماری دکانیں بند اور پیسہ پکڑا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور اور پشاور میں اسموگ سے لوگ بہت متاثر ہوتے ہیں، بچے خاص طور پر اسموگ سے متاثر ہورہے ہیں، اسٹیل فرنس اوربھٹوں سے اسموگ زیادہ بڑھتی ہے، لاہور میں گزشتہ 10 سال کے دوران 70 فیصد درختوں میں کمی آئی اور ماضی میں اسموگ کے مسئلے پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دیا ہے، لاہور شہر میں بس سروس کو ہائی بریڈ کریں گے، اس عمل سے 90 فیصد فضا کی آلودگی میں کمی آجائے گی، 3 سال میں واضح فرق لوگوں پر ظاہر ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلیوں سے پہلے مشاورت کی گئی، پنجاب میں تبدیلیاں گورننس بہترکرنے کے لیے کی گئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سب سمجھ رہے تھے حکومت چند دنوں کی مار ہے، حکومت بہت بڑے مافیا سے مقابلہ کررہی ہے اور گھرمقروض ہوجاتا ہے تو کچھ دیرمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن آج کل ملک مشکل وقت سے نکل رہا ہے، ملک کی معیشت ٹھیک ہورہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے، ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے، ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستان کی معیشت کی تعریف کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف  کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے دیا لیکن جلد عدالت میں میڈیکل رپورٹ سامنے آئے گی تو سب پتہ چل جائے گا جب کہ مافیاعثمان بزدار کے پیچھے پڑا ہوا ہے، مافیا کو ڈر لگاہوا ہے کہ ہماری دکانیں بند اور پیسہ پکڑا جائے گا، مافیا کی توجہ پاکستان نہیں بلکہ اپنا پیسہ بچانا ہے، ہم مافیا نہیں ہیں لوگوں کو قوم کا پیسہ نہیں کھلاسکتے۔  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین 10دسمبر سے چلے گی۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved