Dec 01, 2019 06:06 pm
views : 254
Location : Domestic place
Lahore- PTI Govt Has No Agenda of Any Change: Siraj ul haq
لاہور، ہم آئندہ کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے ہم آئندہ کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔
سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ اسے شہادت کا رتبہ ملے حالانکہ موجودہ حکمرانوں سے بڑھ کر شاید ہی کوئی غیر سنجیدہ ہو۔
آرمی چیف سے متعلق فیصلے پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے کہ کیا حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کے رولز بنانےکی اہلیت رکھتی ہے کیونکہ پی ٹی آئی حکومت کا کوئی موڈ نہیں کہ وہ افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل نکالے اور اب تو اس کے چہرے سے سرخی پاؤڈر بھی اتر رہا ہے۔
حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے سراج الحق نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی نالائقی سے محسن ادارے کو بھی بدنام کیا، یہ حکومت فیصلے پہلے کرتی اور سوچتی بعد میں ہے، ہر گزرتا دن ان کی ناکامی ثابت کر رہا ہے، حکومت نے پٹرول کی 25 پیسے فی لٹر کمی کرکے حاتم طائی کی قبر کو لات ماری ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب کے استعمال کی چیزیں بھی مہنگی کردیں،حفیظ پاشا نے اعتراف کیا کہ 20 لاکھ نوجوان بیروزگار ہو گئے،سراج الحق کا کہنا ہے کہ موسم بہترین ہے پانی و مٹی زرخیز ہے لیکن کسان بھوکا سوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ جنہوںنے حکومت کو سپورٹ کیا وہ شرمند ہیں کہ شہزادوں کی حکومت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہو جائےگا۔
جماعت اسلامی کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئندہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔